لاہور ہائی کورٹ نے یونین کونسل واں بھچراںکا پرانا نوٹی فکیشن منسوخ کر دیا


میانوالی ( قیصر ٹھیٹھیہ سے) لاہور ہائی کورٹ نے یونین کونسل واں بھچراںکا پرانا نوٹی فکیشن منسوخ کر دیا۔میرٹ پر فیصلے کے لیے کمشنر سرگودھا کوڈی سی او میانوالی کی طرف سے ارسال کردہ سفارشات کی روشنی میں سات دن کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
1998میں 28ہزار سے زائد آبادی تھی اب تو 60ہزار تجاوز کر رہی ہے ، موسٰی خیل اور دیگریونین کونسل بنائی جا سکتی ہیں تو واں بھچراں کی دو یونین کونسل کیوں نہیں بنائی جا سکتیں درخواست گزاران کا موئقف۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے یونین کونسل واں بھچراںکا پرانا نوٹی فکیشن منسوخ کر دیاہے اور میرٹ پر فیصلے کے لیے کمشنر سرگودھا کوڈی سی او میانوالی کی طرف سے ارسال کردہ سفارشات کی روشنی میں سات دن کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ، لاہور ہائی کورٹ میں اپیلانٹ ملک اللہ داد گھنجیرہ نے ملک مشتاق گھنجیرہ ایڈووکیٹ کے توسط سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت گذشتہ روز جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اعجاز الاحسن نے کی ،اپیل میں موئقف اختیار کیا گیا تھا کہ واں بھچراں کی آبادی بہت زیادہ ہے اسے دو یونین کونسلوں میں تقسیم کر کے نئی یونین کونسل بنائی جائے، 1998میں اس کی آبادی 28ہزار سے زائد آبادی تھی اب تو 60ہزار تجاوز کر رہی ہے اس لیے ہماری عوام سے زیادتی ہے ، اسی آبادی پر موسٰی خیل اور دیگر یونین کونسلوں کی دو دو یونین کونسل بنائی جا چکی ہیں ۔درخواست گزاران نے میڈیا کو بتایا کہ ہم حق پر ہیں اور انشا ءاللہ حق کی فتح ہو گی ۔اس موقع پرموجود پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کےلئے ہر فورم پر جائیں گے۔سیاسی مخالفت کی بنا پر ہمارے حقوق چھینے نہیں جا سکتے ۔ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر عوام کے حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے ۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت مثبت اقدامات کی بجائے ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: